All Pak US_C Pack
8 Bible Verses
8 verses
aarianaaa786
Feb. 15, 2026
ur
0
-
۱-پطرؔس 5 : 1۔4URD
تُم میں جو بزُرگ ہیں مَیں اُن کی طرح بزُرگ اور عیسیٰ کے دُکھوں کا گواہ اور ظاہِر ہونے والے جلال میں شرِیک ہو کر اُن کو یہ نصِیحت کرتا ہُوں۔
کہ خُدا کے اُس گلّہ کی گلّہ بانی کرو جو تُم میں ہے۔ لاچاری سے نِگہبانی نہ کرو بلکہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق خُوشی سے اور ناجائِز نفع کے لِئے نہیں بلکہ دِلی شَوق سے۔
اور جو لوگ تُمہارے سپُرد ہیں اُن پر حُکُومت نہ جتاؤ بلکہ گلّہ کے لِئے نمُونہ بنو۔
اور جب سردار گلّہ بان ظاہِر ہو گا تو تُم کو جلال کا اَیسا سِہرا مِلے گا جو مُرجھائے گا نہیں۔ -
۱-یُوحنّا 2 : 6URD
جو کوئی یہ کہتا ہے کہ مَیں اُس میں قائِم ہُوں تو چاہئے کہ یہ بھی اُسی طرح چلے جِس طرح وہ چلتا تھا۔
-
1یوحنا 9:1URD
اگر ہم اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔
-
اِفِسیوں 4 : 11۔13URD
اور اُسی نے بعض کو رسُول اور بعض کو نبی اور بعض کو مُبشِّر اور بعض کو چرواہا اور اُستاد بنا کر دے دِیا۔
تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں اور خِدمت گُذاری کا کام کِیا جائے اور عیسیٰ کا بدن ترقّی پائے۔جب تک ہم سب کے سب خُدا کے بیٹے کے اِیمان اور اُس کی پہچان میں ایک نہ ہو جائیں اور کامِل اِنسان نہ بنیں یعنی عیسیٰ کے پُورے قَد کے اندازہ تک نہ پُہنچ جائیں۔ -
اِفِسیوں 4 : 14۔16URD
تاکہ ہم آگے کو بچّے نہ رہیں اور آدمِیوں کی بازِیگری اور مَکّاری کے سبب سے اُن کے گُمراہ کرنے والے منصُوبوں کی طرف ہر ایک تعلِیم کے جھوکے سے مَوجوں کی طرح اُچھلتے بہتے نہ پِھریں۔
بلکہ مُحبّت کے ساتھ سچّائی پر قائِم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی عیسیٰ کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔
جِس سے سارا بدن ہر ایک جوڑ کی مدد سے پَیوستہ ہو کر اور گٹھ کر اُس تاثِیر کے مُوافِق جو بقدر ہر حِصّہ ہوتی ہے اپنے آپ کو بڑھاتا ہے تاکہ مُحبّت میں اپنی ترقّی کرتا جائے۔ -
لُوقا 6 : 40URD
شاگِرد اپنے اُستاد سے بڑا نہیں بلکہ ہر ایک جب کامِل ہُؤا تو اپنے اُستاد جَیسا ہو گا۔
-
متّی 18 : 20URD
کیونکہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اکٹّھے ہیں وہاں میں اُن کے بِیچ میں ہُوں۔
-
متّی 6 : 33۔34URD
بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔
پس کل کے لِئے فِکر نہ کرو کیونکہ کل کا دِن اپنے لِئے آپ فِکر کر لے گا۔ آج کے لِئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔
IMPORT