All Pak US_B Pack
15 Bible verses
15 verses
aarianaaa786
Feb. 15, 2026
ur
0
-
1 پطرس 24:2URD
صلیب اور معافی
وہ آپ ہمارے گُناہوں کو اپنے بدن پر لِئے ہُوئے صلِیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے اِعتبار سے مَر کر راست بازی کے اِعتبار سے جِئیں اور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شِفا پائی۔
-
1 پطرس 9:2URD
خدا اپنے لوگوں کو عزت دیتا ہے
لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
-
2 کرنتھیوں 5:17URD
عیسیٰ میں شناخت (نئی شناخت، نیا خاندان)
پس اگر کوئی عیسیٰ میں ہے تو وہ نئی تخلیق ہے؛ پرانی چیزیں جاتی رہیں ، دیکھو سب کچھ نیا ہو گیا ۔
-
اِستِثنا 4:6URD
خدا کون ہے (ایک سچا خدا)
سُن اَے اِسرائیلؔ! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے
-
رومیوں 16:1URD
خدا کی طاقت (انسانی طاقت نہیں)
کیونکہ مَیں اِنجِیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لِئے کہ وہ ہر ایک اِیمان لانے والے کے واسطے پہلے یہُودی پِھر یُونانی کے واسطے نجات کے لِئے خُدا کی قُدرت ہے۔
-
رومیوں 1:8URD
نجات کا یقںن
پس اب جو عیسیٰ عیسیٰ میں ہیں، اُن پر سزا کا حکم نہیں۔
-
رُومِیوں 23:3URD
گناہ اور انسانی حالت
اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
-
طِطُس 3:5URD
فضل سے نجات نہ کے اعمال سے
تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔
-
گلتیوں 6:4URD
خدا کے ساتھ تعلق (ڈر پر مبنی نہیں)
اور چونکہ تم بیٹے ہو،اس لیے خدا نے اپنے بیٹے کا روح ہمارے دلوں میں بھیجا ہے، جو "! اے باپ!" کہہ کر پُکارتا ہے۔
-
لوقا11:14URD
عزت، شرم ،اور عیسیٰ کا راستہ
کیونکہ جو بھی اپنے آپ کو اونچا کرے گا، وہ نیچا ہوگا، اور جو اپنے آپ کو نیچا کرے گا، وہ اونچا ہوگا۔
-
لوقا9:11URD
عیسیٰ نے کیا کہا؟
"پس میں تم سے کہتا ہوں مانگو تو تمہیں دیا جاۓ گا۔ ڈھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جاۓ گا۔
-
متّی 16 : 24URD
عیسیٰ کی اطاعت اور پیروی کی قیمت
اُس وقت یعیسیٰ نے اپنے شاگِردوں سے کہا کہ اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی کا اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے۔
-
متی 32:10URD
اقرار، ایمان، اور اعلانیہ وفاداری
پس جو کوئی لوگوں کے سامنے میرا اقرار کرے گا،مَیں بھی اپنے باپ کے سامنے جو آسمان پر ہے اُس کا اقرار کروں گا۔
-
یُوحنّا 1 : 1URD
عیسیٰ کون ہے.
اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔
-
یوحنا 25:11URD
امید، قیامت اور آخری فتح
یعیسیٰ نے اُس سے کہا قِیامت اور زِندگی تو مَیں ہُوں۔ جو مُجھ پر اِیمان لاتا ہے گو وہ مَر جائے تَو بھی زِندہ رہے گا۔
IMPORT