All Pak US_A Pack
17 steps to knowing the Jesus
20 verses
aarianaaa786
Feb. 15, 2026
ur
0
-
1 پطرس 9:2URD
خدا اپنے لوگوں کو عزت دیتا ہے
لیکن تُم ایک برگُزِیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدّس قَوم اور اَیسی اُمّت ہو جو خُدا کی خاص مِلکِیّت ہے تاکہ اُس کی خُوبِیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔
-
2تھیمتھیس 7:1URD
خدا کی طاقت (انسانی طاقت نہیں)
کیونکہ خدا نے ہمیں خوف کی روح نہیں ، بلکہ طاقت، محبت، اور تربیت کی روح دی ہے۔
-
Mati 28:18-20URD
Bara Hukam
Yasuh nay pas aa kr un sy batain ki aur kaha ke “Asman aur zameen ka kul ikhtiyar mujy diya giya hai. Pas tum ja kr sab qomo ko shagird banao. Aur un ko Bap aur Bety aur Ruh ul Quds ke nam sy baptisma do. Aur un ko yh tahleem do ke wo un sab batoon per amal karain jin ka me nay tum ko hukam diya hai. Aur dekho me duniya ke akhir tak hamesha tumary sath hoon”.
-
Mukashfa 21:4URD
Umeed, Qiyamat aur Akhri Fatah.
Aur wo un ki ankhoon ke sab ansu ponch dy ga. Es ke baad na mot rahy gi aur na matam rahy ga. Na ah o nala na dard. Pehly chezen jati raheen.
-
اعمال 42:2URD
رفاقت اور عیسیٰ کا جسم
اور یہ رسولوں سے تعلیم پانے اور رفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغُول رہے ۔
-
اِفِسیوں 2: 8۔9URD
فضل سے نجات نہ کے اعمال سے
کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں خُدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔
-
رومیوں 15:8URD
عیسیٰ میں شناخت (نئی شناخت، نیا خاندان)
کیونکہ تم کو غلامی کی روح نہیں ملی جس سے پھر ڈر پیدا ہوبلکہ تم نے بیٹے کی روح حاصل کی ہے، جس کے ذریعے ہم باپ کو " اے باپ!" کہہ کر پکار سکتے ہیں۔
-
رومیوں :9:10۔10URD
اقرار، ایمان، اور اعلانیہ وفاداری
اگر تُو اپنی زبان سے عیسیٰ کے خُداوند ہونے کا اقرار اور اپنے دِل سے ایمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا، تو نجات پائے گا۔
کیونکہ دِل سے ایمان لانے سے راستبازی حاصل ہوتی ہے، اور مُنہ سے اقرار کرنے سے نجات۔ -
زبور 18:34URD
خدا کے ساتھ تعلق (ڈر پر مبنی نہیں)
خدا اُن کے قریب ہے جن کا دل ٹوٹا ہوا ہے، اور جو انتہائی کمزور جان ہیں، اُنہیں بچاتا ہے۔
-
لوقا 31:6URD
عیسیٰ نے کیا کہا؟
"اور جیسا تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں تم بھی اُن کے ساتھ ویسا ہی کرو"
-
لوقا 4 : 40۔41URD
عیسیٰ نے کیا کیا؟
"اور سورج کے ڈوبتے وقت وہ سب لوگ جن کے ہاں طرح طرح کی بیماریوں کے مریض تھے انہیں اُس کے پاس لاۓ اور اُس نے اُن میں سے ہر ایک پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں اچھا کیا۔ اور بدروحیں بھی چِلاّ کر اور یہ کہہ کر کہ تو خدا کا بیٹا ہے بہت ساروں میں سے نکل گئ۔ اور وہ انہیں جھڑکتا اور بولنے نہ دیتا تھا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ یہ عیسیٰ ہے۔
-
متی 28 : 18۔20URD
بڑا حکم:
عیسیٰ نے پاس آ کر اُن سے باتیں کیں اور کہا کہ"آسمان اور زمین کا کل اختیار مجھے دیا گیا ہے۔ پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ وہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تم کو حکم دیا اور دیکھو میں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔
-
مُکاشفہ 21 : 4URD
امید، قیامت اور آخری فتح
اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیِں۔
-
یسعیاہ 45 : 5URD
خدا کون ہے (ایک سچا خدا)
مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں۔میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔
-
یسعیاہ 5:53URD
صلیب اور معافی
حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعث کچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لیۓ اس پر سزا ہوئ تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفاء پائیں۔
-
یسعیاہ 6:53URD
گناہ اور انسانی حالت
ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پِھیرا پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لا دی۔
-
یُوحنّا 14:6URD
عیسیٰ کون ہے.
عیسیٰ نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔
-
یُوحنّا 15 : 18URD
عیسیٰ کی اطاعت اور پیروی کی قیمت
اگر دُنیا تُم سے عداوت رکھتی ہے تو تُم جانتے ہو کہ اُس نے تُم سے پہلے مُجھ سے بھی عداوت رکھّی ہے۔
-
یوحنا 24:5URD
نجات کا یقںن
میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو میرا کلام سنتا اور میرے بھیجنے والے کا یقین کرتا ہے ہمیشہ کی زندگی اُس کی ہے، اور اُس پر سزا کا حکم نہیں ہوتا بلکہ وہ موت سے نکل کر زندگی میں داخل ہو گیا ہے۔
-
یوحنا 26:12URD
عزت، شرم ،اور عیسیٰ کا راستہ
اگر کوئی شخص میری خِدمت کرے تو میرے پِیچھے ہو لے اور جہاں مَیں ہوں وھاں میرا خادم بھی ہو گا۔اگر کوئی میری خدمت کرے تو باپ اس کی عزت کرے گا۔
IMPORT